ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نوئیڈا سے پکڑے گئے مبینہ جماعت المجاہدین کے دو مبینہ دہشت گرد

نوئیڈا سے پکڑے گئے مبینہ جماعت المجاہدین کے دو مبینہ دہشت گرد

Wed, 25 Jul 2018 00:33:25    S.O. News Service

نوئیڈا:24/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اے ٹی ایس اور مغربی بنگال پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک کارروائی میں بنگلہ دیش کے دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین کے دو اراکین کو گریٹر نوئیڈا سے گرفتار کیا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے پال نے بتایا کہ اتر پردیش اے ٹی ایس نے مغربی بنگال پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی میں دہشت گرد تنظیم جماعت ا لمجاہدین کے دو اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کی شناخت بنگلہ دیش رہائشی مشرف عرف موسی اور ربیل احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ پال نے بتایا کہ دونوں کو گریٹر نوئیڈا کے سورج پور تھانے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس، پولیس اور خفیہ محکمہ کے افسران دونوں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ وہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں کسی بڑی دہشت گرد واقعہ کو انجام دینے کی کوشش میں تھے۔ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ معلومات پوچھ گچھ کے بعد ہی ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ سے اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ تنظیم کے کچھ رکن این سی آر میں اپنی تنظیم کے لئے فنڈز اکٹھا کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کا قیام 1998 میں عبدالرحمان نے ڈھاکہ ڈویژن کے پالم پور میں کیا تھا۔ 2005 میں اس جماعت نے ایک این جی او پر حملہ کیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیش حکومت نے اس پر پابندی لگا دی تھی۔ 


Share: